شوکت ترین کا لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کا انکشاف

سینیٹ الیکشن: شوکت ترین کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ گزشتہ رات منی بجٹ سامنے آ گیا، اب ایک اور منی بجٹ  جلد آنے والا ہے۔ شوکت  ترین نے جہانگیر ترین سے ملاقات  کا بھی انکشاف کیا۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین  نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی میں واپس آنے سے متعلق کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی۔یہ افواہیں ہیں کہ مل کر کوئی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں۔ ملاقات میں صرف ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گیم چینجر خود پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے، شیخ رشید

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے خبردار کیا کہ معیشت پر مشکل وقت آنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف پر ملک کو ڈیفالٹ پر پہنچانے کا الزام لگاتی ہےحقیقت میں تو انہو ں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 بلین سے بڑھ گیا۔ہم نے 300ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے۔عمران خان نے دو ٹوک کہا ہے سارے مسئلے کا حل ہے فریش مینڈیٹ ہے۔اگر آپ نے سیاسی عدم استحکام ختم کرنا ہے، تو ایک ہی حل ہے الیکشن کروائیں۔

انہوں نے کہاہے کہ پہلے نگران حکومت آئے گی اس میں سب مل کر حل نکالیں گے۔مفتاح اسماعیل یا اسحاق ڈار یہ ان کا اندر کا معاملہ ہے، یہ صرف دو نہیں 13 پارٹیز ہیں۔معاشی معاملات میں نگران حکومت کی معاونت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک شخص فوج، پولیس اور عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے، رٹ قائم کرنا پڑے گی، زرداری

ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا  کہنا تھا کہ جون میں جتنا تیل چاہیے تھا 70 فیصد مہنگے داموں لے لیاگیا ۔رواں سال بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہے، 10 فیصد پیداور بھی کم کی ۔اگلے مہینے 10 روپے فیول ایڈجسٹمنٹ آنی ہے۔کراچی میں 50 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت چلی گئی۔

 


متعلقہ خبریں