اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز فراہمی کی ہدایت کی ہے، ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے سندھ اور بلوچستان میں ریلیف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
سندھ میں موسلا دھار بارشوں کے باعث حادثات میں 29 افراد جاں بحق
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ ہدایت سیلاب متاثرین کی بالعموم اور سندھ میں بالخصوص متاثرین کی بحالی اوران کی امداد کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دی۔
وزیراعظم سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے سندھ میں جاری امدادی کارروائیوں میں تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کیلئے پاک فوج کے تعاون اور جذبے کو بھی سراہا۔
ہم نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
پاک فوج مشکل وقت میں سیلاب متاثرہ افراد کیساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو نقد رقوم کی ادائیگی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سربراہ کو بھی ہدایات جاری کیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے ٹیلی فونک گفتگو میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور امدادی کارروائیوں کی بابت بھی تفصیلات فراہم کیں۔
سیلاب و بارش متاثرین کیلئے 37 ارب روپے مختص: متاثرہ گھرانے کو 25 ہزار ملیں گے، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔