اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ سے زائد افراد کے کسی بھی جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی ہے، انتظامیہ کی جانب سے پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ہر قسم کے اجتماع، جلسے ، جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے، کسی بھی جگہ جلسہ، جلوس کرنے، ریلی نکالنے اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر پانچ سی زائد افراد اکٹھے نہ ہوں۔
ہم نیوز کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔