پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ردعمل آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے، انہیں دوبارہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا سازش ہے۔
عمران خان نے لکھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو زبردستی ہمارے خلاف جھوٹے بیانات دے کر نشانہ بنانا بالکل ناقابل قبول ہے۔ ہم شہباز گل پر ہونے والے اس تشدد کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام قانونی اقدامات اٹھائیں گے۔
Very concerned about Shahbaz Gill being sent into police remand again. He is in a fragile state of mental & physical health because of the torture inflicted on him when he was abducted & taken to undisclosed location & then again at the police station. This is part of conspiracy
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 17, 2022
