شہباز گل مبینہ تشدد پرجیل اسپتال منتقل، جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر علی تبدیل

حیوان کی طرح رکھا گیا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے، مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ شہباز گل

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو مبینہ تشدد کی اطلاعات پر جیل اسپتال منتقل کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے راولپنڈی جیل کے سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر علی کا تبادلہ کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کو راولپنڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ اور جیل خانہ جات ہاشم ڈوگر نے بھی شہباز گل سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سینیٹرز کی شہباز گل سے جیل میں ملاقات: تشدد پر اظہار تشویش

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہاشم ڈوگر نے ٹوئٹ کیا تھا کہ انہوں نے جیل میں پہلی رات شہباز گل کو چکی میں رکھنے پر جیل حکام کو ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا کے تبادلے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟ عمران خان

گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ نے عمران خان کی طرف سے شہباز گل پر تشدد کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین کو حقیقت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں