حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 233.91 روپے ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.51 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244.44 روپے ہو گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کیروسین آئل 1.67 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 199.40 جب کہ لائٹ ڈیزل 0.43 روپے اضافے کے بعد 191.75 ہو گئی ہے۔