ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان


محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں بیشتر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بالائی پنجاب اور زیریں سندھ میں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی ،اسلام آباد،پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔

موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی اسلام آباد، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں