قومی کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

کبڈی ورلڈکپ، پاکستان اور ایران نے کامیابی حاصل کر لی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چھ ملکی ایشین اسٹائل کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔

25 سے زائد روز جاری رہنے والے کیمپ میں پاکستان کبڈی ٹیم کے 25 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں سپر کبڈی لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

چھ ملکی ایشین اسٹائل کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 12 رکنی قومی کبڈی ٹیم کپتان ناصر علی کی قیادت میں دبئی روانہ ہو گی۔

23 جون سے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، ایران اور ملائیشیا کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں