عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں جس کی وجہ کساد بازاری کے خدشات اور چین کے خام درآمدات کی بحالی کے عمل میں سست روی ہے ۔
برینٹ کروڈ فیوچر 74 سینٹ ( 0.8 فیصد)کمی کے ساتھ 94.18 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔ اگلے مہینے کی قیمتیں گزشتہ ہفتے فروری کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 4 سالہ بلند ترین سطح پر
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 67 سینٹ(0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 88.34 ڈالر فی بیرل رہا ۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 9.7 فیصد تک کمی آ چکی ہے ۔