ملک میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس اختتام پذیر

ملک میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس اختتام پذیر

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد کیے گئے جو اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پہ اختتام پذیر ہوگئے، اس موقع پر مجالس کا انعقاد بھی کیا گیا۔

این سی او سی نے محرم الحرام کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں

ہم نیوز کے مطابق 8 محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ راستوں کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

مقامی انتظامیہ اور پولیس حکام نے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے راستوں کے اطراف واقع مارکیٹوں و دکانوں کو بھی سیل کردیا تھا اور عام شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: ایک دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید

محرم الحرام کے حوالےسے نکالے جانے والے جلوسوں کے راستوں کے اطراف بھی سیکیورٹی حکام کی سفارش پر موبائل فون سروسز بھی عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ سندھ بھر میں بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کا شریف خاندان کی سیکیورٹی پر تعینات 500 اہلکار واپس بلانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق 8 اور 9 محرم الحرام کے موقع پر بھی ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروسز عارضی طور پر معطل رکھی جائیں گی اور سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں