چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کےمنتظر ہیں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ  تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کےمنتظر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے یہ بات چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں  باہمی دلچسپی ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی پیک پر ترقیاتی کاموں اور علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایم ایف سے قرض دلایا جائے، آرمی چیف کا امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ کو فون

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے چینی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں