بلا تاخیر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلا تاخیر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و انتظامی امور اور عوام کے فلاح وبہبود کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری کیا جائے، وزیر داخلہ کا مطالبہ

اس موقع پر عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا، وقت آگیا ہے کہ بلا تاخیر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔


متعلقہ خبریں