چودھری شجاعت حسین اسلام آباد کے لیے روانہ

عمران خان کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے، نہ فوج نے آنا ہے اور نہ کسی اور نے، چودھری شجاعت

لاہور: سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین کا عدالت عظمیٰ میں فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کل سپریم کورٹ آف پاکستان میں خط کے حوالے سے پیش ہوں گے۔

چودھری شجاعت حسین کے ساتھ ان کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ میں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دی جانے والی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی۔

پنجاب کے عوام کا فیصلہ دیکھ کر یہ اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں، عوام سازشوں کو ناکام بنائے گی، عمران خان

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے چودھری شجاعت حسین کے خط کو بنیاد بنا کر ق لیگ کے دس ووٹوں کو مسترد کردیا تھا جس کی وجہ سے چودھری پرویز الٰہی انتخاب ہار گئے تھے اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے حمزہ شہباز کو بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ بحال کیا ہے۔


متعلقہ خبریں