اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا جب کہ سابق صدر آصف کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کردیا۔
حمزہ شہباز پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب: پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر حمزہ شہباز کی کامیابی پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا۔ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے جس پر میں چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: چودھری شجاعت کے خط نے پانسہ پلٹا، آصف زرداری کا جادو چل گیا
> ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے جس پر چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان، اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ سابق صدر زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 22, 2022
میاں شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے جب کہ ان کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا۔
آج رات پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں، بتائیں ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، عمران خان
ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ میں جناب آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کے علاوہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔ قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔