نرمی ختم ،کراچی، اسلام آباد میں پھر سے 9 بجے کاروبار بند


کراچی اور اسلام آباد میں عیدالاضحی کے باعث کاروباری بندش اوقات میں کی گئی نرمی ختم کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کاروباری بندش اوقات میں نرمی آج سے ختم ہو رہی ہے، تاجر برادری آج سے دوبارہ کاروبار رات 9 بجے بند کر دیں۔

ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کا وقت رات ساڑھے 11بجے تک ہے، اس حوالے سے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری بندش کے اوقات میں 18 جولائی تک نرمی کی گئی تھی۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامہ کے مطابق کراچی میں شادی ہالز اور شادی کی تقریبات رات ساڑھے10بجےختم کرنی ہو گی جب کہ ہوٹل ریسٹورنٹ،کافی شاپ،جیم،کلب، سینما ساڑھے 11 بجے بند کرنے ہوں گے۔

حکم نامہ کے مطابق بجلی سے چلنےوالےتمام بل بورڈز اور ہورڈنگ رات 9 بجے بند کرنے ہوں گے۔ ہفتے کوکسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، ایک ہفتےکےدوران جمعہ یااتوارکو عام تعطیل ہوگی۔


متعلقہ خبریں