الیکشن کمیشن نے رزلٹ مینجمنٹ سٹم بیٹھنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق رزلٹ مینجمنٹ سٹم بہترین طریقے سے کام کر رہا ہے ۔تمام 20 ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں سكرينز لگائی گئی ہیں جہاں سے برا ہ راست تمام پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ دکھایا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشنر لاہور میں بھی تمام امیدواروں اور میڈیا کو لائیو دکھایا جارہا ہے۔اسی طرح الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بھی لائیو ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک پنجاب کے 3131 پولنگ اسٹیشنر میں سے 829 کارزلٹ موصول ہو چکا ہے ۔