عمران خان کے جلسوں نے ثابت کیا عام آدمی انقلاب کیلئے تیار ہے،فواد چودھری

فضل الرحمان اعصابی تناؤ میں کمی کی دوا لیں ورنہ جیل کے اسپتال شفٹ کرنا پڑے گا، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں نے ثابت کیا عام آدمی اس وقت انقلاب کیلئے تیار ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں آزاد سروے اور تجزئیے پی ٹی آئی کی کامیابی کی پیشگوئی کررہے ہیں۔دھاندلی کی کوشش بیکار ہے ہم انقلاب کے دھانےپرہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتدرقوتوں نےفیصلہ کرنا ہے انقلاب ووٹ سےآنا ہے یا سری لنکا کی طرز پر۔


متعلقہ خبریں