لاہور: مالکان کے بدترین تشدد سے ایک کم سن گھریلو ملازم جاں بحق، دوسرا زخمی

Lahore Police

لاہورکے علاقے ڈیفنس میں مالکان کے بدترین تشدد سے ایک کم سن گھریلو ملازم جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق دونوں بھائی ایک سال سے ڈیفنس کے رہائشی کے گھر کام کر رہے تھے، جاں بحق بچے کی عمر12اور زخمی ہونے والے بچے کی عمر6سال تھی۔

دونوں بچوں کی حالت غیر ہونے پر ملزمان انہیں نجی اسپتال لے کر گئے،اسپتال کے عملے نے بچوں کی حالت دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

جن نکالنے کے بہانے جعلی پیر نے کم سن بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں پر تشدد کے الزام میں گھر کے سربراہ،2خواتین سمیت5افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی،بہو اور بیٹے شامل ہیں۔

بیان کے مطابق ملزمان نے بچوں کو فریج سے اشیا کھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں