خودداری کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا ہے، اسد عمر

اسد عمر نے ترقی کا فلسفہ سمجھا دیا: بڑا سوچو، چھوٹے سے شروع کرو اور آگے بڑھادو

رہنما پی ٹی آئی اسدعمر کا کہنا ہے کہ خودداری کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا، جوکچھ ہورہا ہے حکومت کو بھی نظر آرہا ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ پنجاب حکومت جعلی حکومت ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ لوگ کبھی ہوٹلوں میں اجلاس بلاتے رہے کبھی کہاں ، عجیب و غریب تماشے لگائے ہوئے ہیں، زور زبردستی کی جارہی ہے اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پنجاب میں اے سی اور ڈی سی کی نمبردار اور دیگر اراکین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

سب سے زیادہ شکایت ملی ہے وہ غیر قانونی ووٹ کا اندراج ہے،اس پر ہم نے پٹیشن بھی فائل کیا ہے۔

سیاسی طورپرقوم یکجا ہوتی نظرآرہی ہے،وزیراعلیٰ  کا انتخاب پہلےدن سےغیرقانونی تھا اب عدالتی فیصلہ بھی آگیا، ن لیگ جانتی ہےکہ وہ پنجاب سےجانیوالےہیں، اسی لیے پنجاب میں غیرقانونی تبادلے جاری ہیں، پنجاب میں ووٹ ایک سے دوسرےحلقے میں منتقل کیےجارہےہیں،2 جون کوالیکٹورل رولزجاری کیےگئے جس میں نئےووٹ بھی آگئے۔


متعلقہ خبریں