جارجیا میں ’ڈائمنڈ برج‘ کھول دیا گیا


جارجیا میں پیدل چلنے والوں کے لیے شیشے کا پل کھول دیا گیا۔

دو سو چالیس میٹر طویل اور زمین سے 280 میٹر بلند ڈائمنڈ برج کو پہاڑی وادی میں بنایا گیا ہے۔ پُل کے درمیان میں ہیرے جیسی عمارت میں کیفے بھی بنایا گیا ہے.

اس پگڈنڈی نما پل کے کچھ حصوں پر مخصوص شیشہ لگایا گیا ہے جس کے باعث سیاحوں کے اپنے پیروں تلے اس کی خوبصورتی کی تعریف کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔

اس پل پر سیاح زمین سے 280 میٹر کی بلندی پر کھڑے ہوکر وادی کا نظارہ کرتے ہیں، حکام کے مطابق ڈھائی سالوں میں تیار کردہ چالیس ملین ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ سیاحت میں اضافہ کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں