وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ

حمزہ شہباز پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب: پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد

لاہور: وزیراعلیٰ حمزہ شہباز آج رات ن لیگ و اتحادی سیاسی جماعتوں سمیت آزاد اراکین اسملبی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، عشائیے میں شرکت کے لیے پنجاب اسمبلی کے اراکین کو شب 9 بجے مدعو کیا گیا ہے۔

عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ ایئرپورٹ کے قریب واقع نجی ہوٹل میں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ن لیگ، پاکستان پیپلزپارٹی اور آزاد اراکین اسمبلی اسی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز دیے جانے والے عشائیے میں اہم خطاب بھی کریں گے جب کہ  کل ہونے والی ری پولنگ پر حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ہونے والی ری پولنگ میں شرکت کے لیے اراکین اسمبلی ہوٹل سے قافلے کی صورت میں اسمبلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے، مریم نواز

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے کل وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت اراکین اسمبلی اور اسمبلی اسٹاف کے مہمانوں پر مکمل پابندی ہو گی، اسپیکر باکس ، آفیسر باکس اور مہمانوں کی گیلریز مقفل ہوں گی۔

عمران خان دور کی کرپشن سامنے لانے کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی کوریج کرے گا، ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔

متعلقہ خبریں