آئی فون استعمال کرنے والے خبردار، متحدہ عرب امارات نے آئی فون صارفین کو جھوٹے پیغامات بھیجنے والے فراڈیوں سے ہوشیار رہنے کی وارننگ دے دی۔
اس حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے آگاہی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ صارف کو بڑی رقم کی جیت کا پیغام بھیج کر اس کے کاونٹ سے ساری رقم نکال لی جاتی ہے، ویڈیو کے آخر میں آفیشل پیغام میں وارننگ دی گئی ہے کہ آئی او ایس سسٹم اس طرح کے فشنگ اور دھوکہ دہی والے پیغامات سے ہوشیار رہیں۔
انتشرت ظاهرة ورود رسالة iMessage علی أجهزة الأي فون
بنظام IOS وتهيب الهيئة بالأخوة المتعاملين بتوخي الحذر من
هذه الرسائل#تدرا_الإمارات #التصيد_الإلكتروني #TDRAUE #phishing #UAE #imessage pic.twitter.com/ELraUtHcRd— تدرا 🇦🇪 TDRA (@tdrauae) June 23, 2022
متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس سلسلے میں آفیشل ویڈیو بھی جاری گئی ہے، جس میں لوگوں کو طریقہ واردات دکھا کر انہیں ہوشیار رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔