خشک سالی انسانی زندگی کیلئے سب سے بڑا خطرہ


زمین کو صحرا میں تبدیل ہونے سے بچائیں، اس کی اہمیت مانیں، آج دنیا بھر میں زمین کو بنجر ہونے سے بچانے اور قحط سے حفاظت کا دن منایا جا رہا ہے۔

زمین آہستہ آہستہ ہم سے روٹھ رہی ہے، اس کی وجہ کوئی اور نہیں ہم خود ہیں، جہاں ہریالی تھی سبزہ لہراتا تھا جہاں تک نظر جائے اب بنجر زمین ہی نظر آتی ہے۔

حد سے زیادہ کاشت کاری، جنگلات کی بے دریخ کٹائی، پانی کی کمی اور آبپاشی کے فرسودہ طریقے زرخیز زمین کو بنجر بنا دیتے ہیں۔

رواں سال اس دن کا تھیم ہے کہ خشک سالی کے خلاف مل کر مقابلہ کریں، براعظم افریقہ اس وقت سب سے زیادہ خشک سالی سے متاثر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2050 تک خشک سالی دنیا کی تین چوتھائی آبادی کو متاثر کر سکتی ہے۔

گزشتہ دو دہائیوں کے مقابلے میں 2000 سے اب تک خشک سالی میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں اس وقت 25 کروڑ افراد خشک سالی کے نقصانات سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سو ممالک اور 1 ارب افراد صحرا زدگی کے خطرے کا شکار ہوجانے کی زد میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 1 منٹ میں 23 ایکڑ زمین خشک سالی کا شکار ہو کر بنجر ہو رہی ہے۔ دنیا بھر کے موسموں میں ہونے والی تبدیلی، شدید گرم درجہ حرارت اور پانی کے ذخائر میں تیزی سے ہوتی کمی بھی زمین کو خشک کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق صحرا زدگی سے بچنے کا واحد حل یہ ہے کہ زمین پر زیادہ سے زیادہ درخت اگائے جائیں۔


متعلقہ خبریں