وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری سے متعلق انکوائری کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق شہباز گل کی اہلیہ 2011 میں اسکالر شپ کے تحت امریکہ پی ایچ ڈی کرنے گئیں،اسکالر شپ منصوبے کو 2014 تک وزارت سائنس نے فنڈنگ کی۔
راستے روکنے کیلئے اربوں روپے ہیں، پر زہر کھانے کو پیسے نہیں، شہباز گل
اس ضمن میں شہباز گل نے کہا کہ اہلیہ کی ڈگری سے متعلق خبر میرے خلاف مہم کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو میرٹ بیس اسکالر شپ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے ملی، اگلے سال پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد میری اہلیہ واپس آجائیں گی۔