ارکان پنجاب اسمبلی بلڈنگ والے اجلاس میں جائیں اور اختیارات کا تحفظ کریں، چودھری شجاعت

فوٹو: فائل


 مسلم لیگ ق کے  سربراہ چودھری شجاعت حسین نے  اسپیکر پرویز الہیٰ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہونے والے اجلاس  کی حمایت کردی۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ شاید حکومت نے اسمبلی اختیارات محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا۔ ارکان پنجاب اسمبلی بلڈنگ والے اجلاس میں جائیں اور اختیارات کا تحفظ کریں۔

ان  کا کہنا ہے کہ آجکل سیاست تماش بینوں کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔ڈر ہے کہپنجاب اسمبلی اجلاس تماش بینوں کے ہاتھ نہ چڑھ جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تماش بین ملک کا تماشہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تماش بین اپنا تماشہ لگا رہے ہیں وہ قوم کو تماشہ نہ بنائیں۔

خیال رہےکہ پنجاب میں ایک بار پھر آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے، دو دن گزرگئے ہیں لیکن پنجاب کا بجٹ پیش نہیں ہوسکا ہے اور  پہلی بار دو الگ الگ بجٹ اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔

حکومت اور اپوزیشن اپنےاپنے مؤقف پر قائم ہیں اور ڈیڈ لاک ختم ہونےکی اُمیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں، پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ حکومتی اجلاس غیر آئینی ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

 


متعلقہ خبریں