میٹرو بس کی روات اور بارہ کہو تک توسیع، اربوں رقم مختص

اسلام آباد

اسلام آباد راولپنڈی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کی روات اور بارہ کہو تک توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی حکومت نے بارہ کہو اور روات میٹرو بس منصوبے کیلئے رقم بھی مختص کردی، بارہ کہو فیض آباد میٹرو بس کیلئے بجٹ میں 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

روات فیض آباد میٹرو بس منصوبے کیلئے ایک ارب روپے جبکہ بارہ کہو فیض آباد میٹرو سروس پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔ روات سے فیض آباد میٹرو بس منصوبے پر بھی 10 ارب روپے لاگت آئے گی۔

نیو اسلام آباد میٹرو بس آپریشنز اور منٹینس کیلئے 350 ملین مختص کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں