اسلام آباد: حکومتی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے وزیراعظم میاں شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالیں گے۔
اقتصادی جائزہ رپورٹ: ملکی برآمدات، درآمدات کے مقابلے میں 40 فیصد رہ گئیں
ہم نیوز کے مطابق حکومتی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے اس اتفاق کا اظہار سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کے موقع پر کیا۔ شرکائے عشائیہا نے آصف علی زرداری کی کاوش کو بھی سراہا۔
اس ضمن میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ شرکائے عشائیہ نے بجٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی اور وزیراعظم کو مشورے بھی دیے۔
عشائیہ میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔
ہم نیوز کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، چودھری شجاعت ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی، خالد مگسی، اسلم بھوتانی، آغا حسن بلوچ، ایمل ولی خان نے شرکت کی۔
ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا،مشکل یہ ہے، مستحکم گروتھ کیسے لائیں؟ مفتاح اسماعیل
عشائیے کے شرکا میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، مولانا عبدالغفور حیدری، فیصل سبزواری، چودھری یاسین، چودھری سالک، اسرار ترین، سردار ایاز صادق اور رانا ثنااللہ بھی شامل تھے۔