گندم اور کاٹن کی کاشت میں کمی، چاول گنا کی کاشت میں اضافہ، رپورٹ


رواں سال گندم اور کاٹن کی کاشت میں کمی جب کہ چاول گنا کی کاشت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اقتصادی سروے کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گندم کی کاشت کا علاقہ ایک لاکھ 92 ہزار ہیکٹرز کم ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چاولوں کی کاشت کے علاقے میں اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ سال کی نسبت 2 لاکھ ہیکٹرسے زائد علاقے پر چاول زیادہ کاشت کئے گئے۔

سالانہ بنیادوں پر گنے کی کاشت کے علاقے میں 95 ہزار ہیکٹر کا اضافہ ہوا، گنے کی کاشت کا علاقہ اضافے سے 12 لاکھ 60 ہزار ہیکٹرز ہو گیا ہے۔

مہنگائی13 فیصد،شرح نمو 6 فیصدریکارڈ،قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا

سالانہ بنیادوں پر کاٹن کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ، کاٹن کی پیداوار کا علاقہ کم ہوکر 19 لاکھ 37 ہزار ہیکٹرز رہ گیا ۔

رپورٹ کے مطابق  سالانہ بنیادوں پر باجرے کی کاشت کے علاقے میں ایک لاکھ 23 ہزار ہیکڑ کی کمی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں