آئی ایس پی آر کی سوشل میڈیا پر شوکت ترین کی ملاقات سے متعلق پراپیگنڈے کی تردید


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات سے متعلق پراپیگنڈے کی تردید کر دی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہین صہبائی اور دیگر کی جانب سے لگائے گئے الزامات محض پراپیگنڈا ہیں۔ شوکت ترین اپنے بیان کے حوالے سے خود بھی تردید کرچکے ہیں۔ ادارے اور اس کی لیڈرشپ کے خلاف سفید جھوٹ قابل مذمت ہے۔

پاک فوج کا ایٹمی قوت بننے میں کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین

آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ ادارے کے خلاف بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈے کا مقصد مخصوص مفادات حاصل کرنا ہے۔ ادارہ پراپیگنڈا میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں