اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کیلئے نئی ڈیل چاہتے ہیں۔
گلی گلی سے نکلنے والا انقلاب آج ضمانتیں کرا رہا،مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کیلئے نئ ڈیل چاہتے ہیں، ان معاملات پر ڈیل اور ڈھیل دونوں ہی اداروں کی آبرو کیلئے خطرہ ہیں احتیاط لازم ہے شہباز شریف کو ڈیل دے کر پہلے ہی کافی تنازعات کھڑے کر دئیے گئے ہیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 7, 2022
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر ڈیل اور ڈھیل دونوں ہی اداروں کی آبرو کیلئے خطرہ ہیں۔
غیر سنجیدہ لوگ ہم پر مسلط ہیں، فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ احتیاط لازم ہے، شہباز شریف کو ڈیل دےکر پہلے ہی کافی تنازعات کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔