عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے کا دعویٰ

وزیراعظم: آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شرکت نہیں کرونگا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے تمام اہلکاروں کو گزشتہ شام واپس بلا لیا گیا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ ایک طرف مجرمہ مریم صفدر کو وزیر اعظم کے برابر سیکیورٹی دی جا رہی ہے تو دوسری طرف امت مسلمہ کے لیڈر سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔


متعلقہ خبریں