ایران: زیرِزمین ڈرون بیس کی میڈیا پر نمائش


ایران کی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کے خفیہ بیس کی میڈیا پر رونمائی کی جس میں مختلف قسم کے ڈرون طیارے رکھے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی میجر جنرل باقری نے ملکی ڈرون پاور کے حامل خفیہ مرکز کا معائنہ کیا جس کے دوران انہوں نے اس شعبے میں مسلح افواج کی جدید ترین توانائیوں اور قومی سطح پر تیار ہونے والے انواع واقسام کے جدیدترین ڈرون طیاروں کا جائزہ لیا۔

ایران کے لیے ایٹمی ہتھیار بنانا چند ہفتوں کا معاملہ ہوگا، امریکہ

زمین کی گہرائی میں بنے ایرانی ڈرون کے اس خفیہ مرکز کے آپریشنل ہو جانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران خطے کی ممتاز ڈرون پاور میں تبدیل ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہ زاگرس میں موجود زیر زمین ائیربیس پر سو سے زائد ڈرون موجود ہیں، ان ڈرونز ابابیل بھی شامل ہے، جس میں قائم نو نامی میزائل استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آسمان سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل امریکی ہل فائر میزائل کے برابر ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں