اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں، کسی نے ریڈ زون کے قریب آنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
لانگ مارچ: پی ٹی آئی کارکنان، پولیس تصادم، ملک کے مختلف علاقے میدان جنگ بن گئے
ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ پولیس افسران کو دیگر مقامات پر طاقت کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین سے بھی اپیل ہے کہ وہ پر امن رہیں اور املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔
سب ڈی چوک پہنچیں،ڈیڑھ گھنٹے میں وہیں ملوں گا، عمران خان
ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے مظاہرین سے کہا ہے کہ پولیس پر پتھراؤ کرنے سے اجتناب برتیں۔