حریت رہنما یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے، وزیر خارجہ

حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو فوری رہا کیا جائے اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حریت رہنما یاسین ملک کی اسیری اور سزا کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف بے بنیاد الزامات پر بھارتی عدالتی فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک مقبوضہ کشمیر کی نمایاں آواز ہیں اور ہم یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یاسین ملک کے خلاف بے بنیاد الزامات کو ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کوفتح نہیں کرنے جارہے،روکا تو چوک چوراہا سری نگر ہائی وے بنے گا، شاہ محمود قریشی

بلاول بھٹو نے کہا کہ یاسین ملک کو فی الفور رہا کیا جائے اور یاسین ملک کو اجازت دی جائے کہ وہ اپنے خاندان سے مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرے۔


متعلقہ خبریں