آئی جی اسلام آباد احسن یونس کا تبادلہ کر دیا گیا، ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد ہوں گے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
احسن یونس کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19 کے افسران سہیل ظفر چٹھہ اور یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
تبادلوں سے متعلق جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشن محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کی خدمات پنجاب کے حوالے کی گئی ہیں۔