عمران خان مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کا احترام کریں، وفاقی وزیر اطلاعات


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مسیحی برادری اور ان کے مذہبی جذبات کا احترام کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاشسٹ اور کرپٹ کو عوام جگہ نہیں دینا چاہتے تو اس میں حکومت کہاں سے آ گئی ؟ اگر لوگ نجی ملکیتی جگہ دینے کو تیار نہیں تو اس میں رانا ثنا اللہ کا کیا قصور ہے ؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ چاہتے ہیں کہ زبردستی نجی ملکیت پر جلسے کا بندوبست کیا جائے۔ عمران خان اور ان کی جماعت مسیحی برادری اور ان کے مذہبی جذبات کا احترام کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں جلسے کا معاملہ: عثمان ڈار سمیت پی ٹی آئی کارکن گرفتار

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت مسیحی کمیونٹی کے احتجاج کو نظر انداز نہیں کر سکتی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسپورٹس جمنازیم پسرور پر جلسہ کرنے کی تجویز کیوں قبول نہیں ؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف ڈرامہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد صرف تماشا لگانا ہے۔


متعلقہ خبریں