اومیکرون کی نئی قسم کی نشاندہی:مسافروں کی اسکریننگ شروع


پاکستان میں اومیکرون کی نئی قسم کی پہلے کیس کی نشاندہی کے بعد خلیجی ممالک اور سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ شروع کر دی گئی۔

اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر آج سے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سےآنےوالےمسافروں کی کوویڈ رپیڈ ٹیسٹنگ  شروع کر دی گئی۔

ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ سے محدود رینڈم ا سکریننگ کے عمل کاآغاز کیا گیا ہے۔ابتدا میں 10 سے 15 مسافروں کے ٹیسٹ ہونگے۔دوسرے مرحلے میں 15 سے 20 مسافروں کے ٹیسٹ ہونگے۔

سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ کے اقدامات سی ڈی سی کی طرف سے تا حکم ثانی نافذ رہیں گے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رپیڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ اومی کرون کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فیصلہ وزیر صحت عبد القادر پٹیل کی ہدایت پر کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں