الیکشن کی تاریخ تک کسی سے ملاقات نہیں کروں گا، شخ رشید

اسد طور پر حملہ کرنے والوں تک جلد پہنچ جائیں گے، وزیر داخلہ

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب تک ا لیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا  وہ کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔

ہم نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ عمران خان کی جماعت سے نہیں لیکن ان کے ساتھی ہیں، ان کے پاس بھی اطلاعات ہیں کہ ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان کی بھی مقتدر حلقوں سے ملاقاتیں ہورہی ہیں،عمران خان نے ہدایت دی کہ کسی سے ملونہ ہی بات کرو جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں آتی،ماحول سے ایسا لگ رہاہے کہ ہم انتخابات کی طر ف جارہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں