مریم نواز قوم سے معافی مانگیں، یہ کہنا کافی نہیں کہ اس کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے، فواد چودھری

نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کیلئے نئی ڈیل چاہتے ہیں، فواد چودھری

تحریک انصاف کے رہ نما اور سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ کہنا کافی نہیں ہے کہ مریم کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے،مریم نواز قوم سے معافی مانگیں۔

اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو ہٹایا گیا ہے وہ ٹھیک نہیں تھا، اب حل یہی ہے کہ عوام کے پاس جایا جائے،عوام فیصلہ کریں گے کہ یہ فیصلہ ٹھیک تھا یا نہیں۔

پاکستان کے لاکھوں لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے،پاکستان کے ہر گاؤں یا علاقے سے لوگ یہاں پہنچیں گے،یہ واحد عمل ہے جس سے آپ پاکستان کی سیاست کو نارملائز کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں