ہمیں ہٹا کر کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا، عمران خان


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ باندھ کر حکومت گرائی گئی، رات بارہ بجے عدالتیں کھلیں، ہمیں ہٹا کر کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا۔

اوور سیز پاکستانیوں سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا پھر سے اڈے مانگ رہا تھا، سازش کا پاکستان میں بیٹھے میر صادق اور میر جعفر نے ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں حکومت گرانے کی اطلاع مل چکی تھی، اپوزیشن اور منحرف ارکان سے ملنے والوں کا پتہ تھا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا کو آزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں، ہماری خارجہ پالیسی ہمارے لیے ہونی چاہیے۔

امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت مسلط رہنے نہیں دیں گے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ میں امریکہ سمیت کبھی کسی ملک کےخلاف نہیں رہا، ڈونلڈ ٹرمپ سے اچھے تعلقات تھے، 15 سال میں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کی مخالفت کی، اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نےاٹھایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے افغانستان میں فوج کشی کی مخالفت کی، نائن الیون سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا،امریکہ نے دھمکی دی  اورپاکستان اس جنگ میں شامل ہوگیا۔

مزید کہا کہ امریکا کے کہنے پر قبائلی علاقے میں فوج بھجوائی گئی، قبائلیوں کو کہا گیا کہ سوویت یونین کیخلاف جہاد لڑیں، جب امریکا افغانستان میں بیٹھ گیا تو پھرکہا گیا کہ ان کیخلاف لڑنا دہشتگردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کیساتھ تعلقات کا ہمیں فائدہ ہے، اُس سے ہمیں 30 فیصد کم قیمت پر تیل مل رہا تھا، ہندوستان امریکا کا اتحادی ہے لیکن اس کے باوجود وہ روس سے سستا تیل منگواتا ہے، ہماری خارجہ پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں کسی اور کیلئے اپنے ملک کو قربان نہیں کرنا چاہیے، جولائی 2021 میں مجھے ان کی سازش کا پتہ چل گیا تھا، غیرملکی سازش میں یہاں کے میرجعفر،میرصادق مل گئے، ہاتھ باندھ کراورہمیں آئیسولیٹ کرکےحکومت  ہٹائی گئی۔

عمران خان نے قوم کو لنگرخانوں پر لگایا اور خود توشہ خانے کو لوٹتے رہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ حکومت ہٹا کرہم سے زیادہ کوئی اہل لوگ لائے جاتے۔ ہمیں ہٹا کرکرپٹ ترین لوگوں کوہم پر مسلط کر دیا گیا، باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر ہیں، نیب میں ٹی ٹی کےکیسز ہیں،کیا ایسے لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کے وزیر نے کہا تھا راناثنااللہ نے 18 قتل کیےہیں، آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے تو کرپٹ لوگوں کو عوام پربٹھا دیں، سازش کیخلاف بھرپوراحتجاج پراوورسیزپاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی پاکستان کو اتنا بڑا خسارہ نہیں ملا تھا جو ہمیں ملا، جب حکومت ملی توملک دیوالیہ تھا،ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالا، ڈیجیٹل اکاوَنٹ کے ذریعے پیسہ آیا، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیراعظم مصدق کی حکومت گرانے کیلئے سب سے پہلے میڈیا پرپیسہ خرچ کیا گیا،ان کے آنے سے ہرچیزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن اب کوئی مائیک پکڑ نہیں پوچھتا کہ مہنگائی ہے۔


متعلقہ خبریں