عمران خان لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ امید ہے 20 مئی سے قبل وفاقی حکومت فارغ ہوجائے گی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ابھی تک کابینہ نہیں بن سکی اور پنجاب حکومت عارضی طور پر کام کر رہی ہے۔ لوٹوں کا کیس شیطان کی آنت کی طرح ختم ہونے میں نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ 26 ارکان کو ڈس کوالیفائی کریں تو حکومت ختم ہو جائے گی اور الیکشن کمیشن کو چاہیے تھا کہ جلد فیصلہ سنائیں۔ ملک کا سب سے بڑا صوبہ انتظامی بحران کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جلد وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے، فیصل جاوید

فواد چودھری نے کہا کہ روس سے 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم لے رہے تھے لیکن اب ملک میں آٹے کا بحران آنے والا ہے۔ نواز شریف اینڈ کمپنی نے پنجاب کی گیس دیگر صوبوں میں بانٹ دی اور پیپلز پارٹی کے کہنے پر پنجاب کا پانی سندھ کو دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پانی کی کمی کے باعث فصلیں متاثر ہوں گی اور پنجاب میں تاحال کابینہ تشکیل نہیں پا سکی۔ پنجاب حکومت کو گورنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی تسلیم نہیں کرتے۔ منحرف اراکین قومی اسمبلی بھی نہیں بچ پائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب دنیا کے 10 بڑے ممالک جتنا بڑا صوبہ ہے۔ عمران خان لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں