حکومت روس سے کم قیمت پر تیل خرید لے تو سبسڈی نہیں دینی پڑے گی، حماد اظہر

حکومتی اقدام سے اسمگلنگ و ہنڈی میں اضافہ ہوگا، تاجر متاثر ہوگا، ڈالر اب نہیں رکے گا: حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت اگر روس سے30 فیصد کم قیمت پر تیل خرید لے تو انہیں سبسڈی نہیں دینی پڑے گی تاہم مجھے پتہ ہے امپورٹڈ حکومت روس سے معاہدے نہیں کریگی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  روس کے ساتھ بطور وزیر تیل کے معاہدے کرلیے تھے اور ہمیں 30فیصد کم قیمت پر تیل مل رہا تھا۔

سابق وزیر خزانہ نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ کو یہ نہیں پتا آٹے کے نرخ کیا ہیں،انہوں نے کل آٹے کی غلط قیمت بتائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ نے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں پرابہام پیداکیا، ہم 32دن کا ڈیزل اسٹاک چھوڑکرگئےتھے،انہوں نے خودساختہ ڈیزل کا بحران پیدا کردیا ہے۔

مزید کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورزپرجتنی قیمتیں بتارہےہیں ہم نےمقررکیں،ہماری حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورزکوفعال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے آئی ایم ایف کےپیچھےنہ چھپیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ وزیرخزانہ قوم کو بتا دیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں،  سابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جون تک قیمتوں میں اضافہ نہیں کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2ایل این جی کے سودے جو ن لیگ کی حکومت کرکے گئی تھی وہ ڈیفالٹ کرگئے، انہوں نے رمضان میں لوگوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزارا، ہمارے دور حکومت میں کبھی بھی اس طرح لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی، انہوں نے امپورٹڈ ایندھن پر پاور پلانٹ لگائے، 27 ڈالر پر انہوں نے تاریخ کے مہنگے ایل این جی کے معاہدے کیے ہیں۔

مزید کہا کہ ذرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہورہی ہے، ابھی تک آئی ایم ایف کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا،بتایا جائے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا کیا بنا؟

انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کافیصلہ ہم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کیا تھا، اگر یہ آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھا دیتے ہیں تو مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ڈیزل اور پٹرول مہنگا کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، ہم نے کبھی فورس لوڈشیڈنگ نہیں ہونے دی تھی، اس وقت تحریک انصاف کا کارکن نہیں عوام بھی الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئے گا تو ان کی حکومت ختم ہو جائے گی، سندھ کے عوام بھی اب تبدیلی چاہتے ہیں، خود مختاری تو تباہ کردی اب آپ معیشت بھی تباہ کرنے جا رہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، انہیں پتا ہے عمران کو بھاری اکثریت ملے گی، جب جوڈیشل کمیشن بنے گا تو بہت ساری چیزوں کا پتا چلے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں