آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی پر پدھار سیکٹر کا دورہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر پدھار سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پدھار سیکٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جوانوں کے عزم کی تعریف کی اوران سے بات چیت کی۔

آرمی چیف کا دورہ ایل او سی: فوجی دستوں کی جنگی تیاریوں، بلند عزم کی تعریف

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ افطار کیا۔


متعلقہ خبریں