حرم شریف میں جو کچھ ہوا، اسلام میں درست نہیں، مولانا طارق جمیل


گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد پر نعرے بازی کرنے پر مولانا طارق جمیل کا مزمتی بیان سامنے آگیا ہے۔

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پیغام میں کہا آج مسجد نبوی ﷺ میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

جن میں سے کچھ اراکین کے مسجد نبوی میں پہنچنے کے بعد ایک ہجوم اکٹھا ہو گیا، جس نے چور چور کے نعرے لگائے، ایسی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جن کی مذمت کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں