سیالکوٹ: وزیراعظم کا گندم کی جلنے والی فصل کے کسانوں کی امداد کا حکم

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب: اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر مشاورت ہو گی

سیالکوٹ: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ سیالکوٹ میں جن کسانوں کی گندم کی فصل میں آگ لگی ہے، ان کی فی الفورامداد کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کے بیلہ پل باجواں، بجوت سیکٹر میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے 77 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا تھا اور 15 کاشتکاروں کی تیار گندم کی فصل جل کر خاک ہو گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جن کسانوں کی تیار فصل جلی ہے، انہیں فوری طور پر امدادی چیک دیے جائیں۔ انہوں ںے ہدایت دی کہ مشکل وقت میں کسانوں کی بھرپور مدد یقینی بنائی جائے۔

اس سلسلے میں ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ کسانوں کی تقریباً 90 ہزار کلو گرام گندم جل کر راکھ ہوئی ہے اور کسان سخت مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز نے سرکاری رپورٹ کے توسط سے بتایا ہے کہ آگ لگنے سے 76 ایکڑ پہ تیار کھڑی گندم کی فصل جلی ہے جب کہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں وقت لگا حالانکہ فائر بریگیڈ نے 32 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 25 منٹ میں طے کیا تھا۔

سرکاری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فائربریگیڈ کی کوششوں سے آگ کو 135 ایکڑ میں پھیلنے سے روکا گیا۔


متعلقہ خبریں