سابق معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف نفرت پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے رفوج اور عوام میں خلیج پیدا کرنا چاہیتے ہیں،ملک دشمن قوتیں پاکستان میں منافرت پھیلانے کیلئے کوشاں ہیں۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ ملک میں فرقہ وریت اور فوج کے خلاف نفرت کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وطن عزیر کا ہر شہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔
حکومت کا مساجد میں سرکاری خطبات کا کوئی ارادہ نہیں، مولانا طاہر اشرفی
انہوں نے کہا کہ کسی کو فوج کے خلاف سازش سے پہلے ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہوگا، ہم قربانیں دینے والے لوگ ہیں، فوج کے خلاف اٹھایا ہوا ہر قدم ناکام بنائیں گے۔