شہباز گل کا وزیر اعظم پر ٹھیکیدار بدلنے کا الزام

شہباز گل کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آ گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے وزیر اعظم شہباز شریف پر ٹھیکیدار بدلنے کا الزام عائد کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شہباز شریف نے ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں کو بدلنا شروع کر دیا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کمیشن بنانے کے لیے اپنے ٹھیکیدار لانے شروع کر دیئے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے ان کے پاس وقت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب  اسمبلی میں ہنگامہ آرائی :ذمہ داران کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے تمام منصوبے شفاف طریقے سے چلائے۔


متعلقہ خبریں