نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا


اسلام آباد: ملک کے نومنتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب،تحریک انصاف کا بائیکاٹ، تمام ارکان مستعفی

ہم نیوز کے مطابق ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، اختر مینگل، سید امین الحق، مولانا اسعد محمود اور علیم خان بھی موجود تھے۔

مراسلے میں سازش ثابت ہو گئی تو استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا، شہباز شریف

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں