آج سب بلاول بھٹو کے پیج پر آگئے ہیں، شازیہ مری

آج سب بلاول بھٹو کے پیج پر آگئے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت سے پوری قوم کو چھٹکارہ مبارک ہو، بلاول بھٹو کہہ رہے تھے کہ حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا جائے گا، آج سب بلاول بھٹو کے پیج پر آگئے ہیں۔

شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور: وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم سب نے ڈٹ کر حکومت کا مقابلہ کیا۔

انہوں ںے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد آنے والے عوامی مارچ میں جس طرح ایک گملا تک نہیں ٹوٹا بالکل اسی طرح قومی اسمبلی میں بغیر کوئی ہنگامہ ہوئے تبدیلی آئی۔

قومی ہم آہنگی پہلی ترجیح، عوام کو ریلیف دیں گے،شہبازشریف

شازیہ مری نے کہا کہ بلاول کے عوامی مارچ میں ہر طبقہ زندگی کے مسائل پر بات کی گئی، آج کی کامیابی کا سہرا بلاول بھٹو کے ساتھ تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے سر ہے۔


متعلقہ خبریں