عمران نیازی جھوٹ نہ بولیں،اقتدار سے چمٹا شخص خوددار نہیں، خودغرض ہے: شہباز شریف

مراسلے میں سازش ثابت ہو گئی تو استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا، شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی جھوٹ نہ بولیں ، خط عوام کو دکھائیں، اقتدار سے چمٹا شخص خوددار نہیں، صرف خودغرض ہے۔

عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ انگلی کٹوا کر کسی طرح شہید بنے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد امیدوار میاں شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی پارلیمنٹ، آئین اورعدالت پر حملے کررہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ عمران نیازی نے کل کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا آج پیشگی اعلان کردیا ہے، عمران نیازی خط کے معاملے پر جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں، سپریم کورٹ نے تمام شواہد دیکھنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی قرار دیا ہے۔

امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں، اتوار کو نکل کر احتجاج کرنا ہے، میں ساتھ ہونگا: وزیراعظم

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی آرٹی ایس سے اقتدار میں آئے تھے، عمران نیازی آئین کے مطابق عدم اعتماد کا مقابلہ کریں۔

کوئی اس شخص کو بتائے کہ اسے کسی اور نے نہیں، اپنی جماعت نے نکالا ہے: مریم نواز کا ردعمل

ہم نیوز کے مطابق میاں شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کے جھوٹ کا جواب کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹنگ کی شکل میں دیں گے۔


متعلقہ خبریں